پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں باپ نے اپنی کمسن بیٹیوں کو ریت میں کیوں دفن کیا اور ماں کا سنتے ہی کیا حال ہوا ؟

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ(آئی این پی) سنگدل باپ نے اپنی 2 ننھی بچیوں کو ریت میں دفن کر دیا۔ 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شکرگڑھ کے گاؤں دین پور کے ڈرائیور امجد نے اپنی اکلوتی بیٹیوں 8 سالہ مریم اور 10 سالہ زینب کو تیار کر کے موٹرسائیکل پر بٹھا کر سیر کرنے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا۔رات تک واپس گھر نہ آنے پر بچیوں کی ماں نے اپنے خاوند امجد کو فون کیا۔ امجد نے فون پر بتایا کہ اس نے اپنی دونوں بچیوں کو دفن کر دیا ہے۔

فون سننے کے بعد سے بچیوں کی ماں سکتہ میں ہے اور کسی سے بات کرنے کے قابل نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے بچیوں کو ریت سے نکالا تو 8 سالہ مریم دم توڑ چکی تھی جبکہ 10 سالہ زینب بے ہوش تھی جسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کے کچھ عرصہ پہلے سر پر چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے اس کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے ڈرائیور امجد بظاہر کام کاج نارمل انداز میں کرتا لیکن کہا جاتا تھا کہ اس کا ذہنی حالت درست نہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…