بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پہلی ڈیجیٹل اسمبلی پاکستان کے کس صوبے میں بنی ہے ؟بیشترارکان اسمبلی کوکیاپریشانی لاحق ہے

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوااسمبلی ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل اسمبلی توبن گئی ہے لیکن اس اسمبلی کے بننے سے ارکان اسمبلی میں نئی پریشان پھیل گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواسمبلی کاتمام ریکارڈکمپیوٹرائزڈکردیاگیاہے جس کے بعداب ارکان اسمبلی کوقراردادیں ،تحاریک اوردیگرریکارڈدیکھنے کےلئے اسمبلی کےمختلف دفاترکے چکرنہیں لگاناپڑیں گے بلکہ ارکان اسمبلی اب آن لائن ہی یہ تمام چیزیں حاصل کرسکیں گے ۔

ڈیجیٹل اسمبلی کے قیام کے بعد اتنظامیہ نے ارکان اسمبلی کوکاغذی شکل میں دستاویزات روک دی جس کے باعث کئی ارکان اسمبلی میں پریشانی بڑھ گئی ہے کیونکہ بیشترارکان اسمبلی کمپیوٹرکے استعمال سے ہی نابلدہیں جبکہ دوسری طرف خیبرپختواحکومت کے ترجمان نے کہاہے کہ ارکان اسمبلی کو10ماہ کے دوران ڈیجیٹل اسمبلی کے استعمال کےلئے کمپیوٹرکے استعمال کی تربیت دی گئی ہے لیکن اب بھی ان کویہ سمجھنے میں کچھ اوروقت لگے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیجیٹل اسمبلی کے قیام کامقصد سالانہ 7کروڑروپے کی چھپائی کے اخراجات کوکم کرناہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل اسمبلی سے نوجوان ارکان اسمبلی کےلئے تو استفادہ کررہے ہیں لیکن سینئرارکان کواس کے استعمال میں کافی دقت کاسامناکرناپڑرہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…