پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایس آئی القاعدہ سے مذاکرات کرنا چاہتی تھی، اسامہ بن لادن کی دستاویزات سے انکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

القاعدہ کے مرحوم سربراہ اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے بر آمد ہونے والے ایک خط سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے القاعدہ سے مذاکرات کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا جس پر القاعدہ نے بھی مثبت جواب دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ خط القاعدہ کے نائب عطیہ عبدالرحمن کی طرف سے سال 2010میں تحریر کیا گیا تھا جس کو حال ہی میں امریکی عدالت میں ایک دہشتگرد عابد نصیر کے کیس کی سماعت کے دوران بطور ثبوت پیش کیا گیا۔ خط کی تحریر کے مطابق القاعدہ کو کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے جہاں ایک طرف حقانی نیٹ ورک اور پاکستانی خفیہ اداروں کی مدد حاصل تھی وہیں پاکستانی سیاست دان بھی ان کے ساتھ کسی قابل عمل مفاہمتی معاہدے کیلئے سرگرداں تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے حقانی نیٹ ورک کے ذریعے القاعدہ سے رابطہ میں تھے اور اس ضمن میں حرکت المجاہدین کے رہنماء فضل الرحمن خلیل بھی کافی متحرک رہے۔ اسی خط میں پاکستانی خفیہ ادارے کے کسی ’شجاع شاہ‘ نامی افسر کے بھی القاعدہ سے بات چیت کیلئے رابطوں کا تذکرہ کیا گیا ہے مگر اس ضمن میں کوئی واضح بات نہیں کی گئی کہ وہ کون تھا یا ادارے میں اس کا عہدہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق احمد شجاع پاشا نے اس قسم کے کسی بھی رابطے کی تردید کی تھی۔ خط کے آخری حصے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں تیز پیشرفت کیلئے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل کو بھی ایک ملاقات میں لایا گیا جبکہ القاعدہ سے مسلسل یہ درخواست بھی کی جا تی رہی کہ وہ پاکستان میں شدت پسندانہ کاروائیوں میں سست روی اختیار اور پاکستان کو امریکہ کو راضی کرنے کیلئے مناسب وقت دے۔ ایک اور خط میں عبدالرحمن نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ کہیں پاکستانی ادارے یہ سب کھیل محض القاعدہ کو پھنسانے کیلئے ہی تو نہیں رہے۔ واضح رہے جب ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے ایک خفیہ آپریشن میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا تو امریکی فوجی ان کی رہائش گاہ سے بر آمد ہونے والی تمام تر دستاویزات بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…