پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

قریب آکرآنکھیں دکھانا مہنگا پڑ گیا،قومی اسمبلی میں ہاتھاپائی کی اصل وجہ کیا بنی؟

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کوپہلوانوں کا اکھاڑہ بنانے اور بد تہذیبی کا ذمہ دار حکومتی ارکان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اپوزیشن احتجاج کرتی ہے ‘ حکومت ارکان نے گوجرانوالہ اکھاڑے کا ماحول اپنایا ہے ‘ ہمارے موقف پر حکومتی ارکان نے گھونسے اور دھکے مارے ‘ یہ سچ اور جھوٹ کی لڑائی ہے‘

مشترکہ اجلاس بلانے پر خورشید شاہ کا مشکور ہوں‘ حکومت نے پوری اپوزیشن پر حملہ کیا ‘پوری اپوزیشن کا استحقاق مجروح کیا گیا ہے‘نوا زشریف پارلیمنٹ میں آ کر اپنا موقف پیش کریں تو تحریک استحقاق پیش نہیں کرینگے‘(ن) لیگ کے ایک وزیر نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی ‘عمران خان کے سپاہی ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی لڑائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں برد باری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پوری دنیا کی اسمبلیوں میں اپوزیشن احتجاج کرتی ہے۔ حکومتی ارکان نے گوجرانوالہ کے اکھاڑے کا ماحول اپنایا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ سچ اور جھوٹ کی لڑائی ہے ۔ مشترکہ اجلاس بلانے پر خورشید شاہ کا مشکور ہوں۔ حکومت کی طرف سے پوری اپوزیشن پر حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا استحقاق مجروح کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا ایک ہی موقف اور متفقہ واک آؤٹ تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نوا زشریف پارلیمنٹ میں آ کر اپنا موقف پیش کریں۔

نواز شریف کے وکلاء نے ا ن کے بیان کی نفی کر دی ہے۔ ہمارے موقف پر حکومتی ارکان نے گھونسے اور دھکے مارے۔ (ن) لیگ کے ایک وزیر نے ہم پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم اسمبلی میں آئیں تو تحریک استحقاق پیش نہیں کریں گے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے تلخ جملے اور دھکے دئیے گئے جبکہ حکومت کا کام حوصلہ اور تحمل رکھنا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ہم کسی کو پارلیمنٹ کو اکھاڑہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…