اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں ہاتھاپائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین ورکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج حکومتی ارکان نے نوازشریف سے وفاداری دکھانے کےلئے حملہ کیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومتی ارکان کونازیبااشارے دینے زیب نہیں دیتے ۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے متفقہ طورپرتحریک استحقاق پیش کی تھی جس کوحکومت نے بلڈوزکرنے کی کوشش کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگرتحریک استحقاق پربحث نہ کرنے دی گئی توایوان کی کارروائی ایک لمحے کےلئے نہیں چلنے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان نے ایسی غنڈے گردی کی مثال قائم کی جوکہ کسی آمرکے دورمیں بھی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ارکان نے ہمارے ارکان پرحملہ کرنے کی کوشش کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کے ہماری طرف بڑھنے کی وجہ سے ہاتھاپائی کاسلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے کہاکہ آج اسمبلی میں ایسارویہ اپنایاگیاجیساکہ گوجرانوالہ میں کوئی دنگل ہورہاہو۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج پوری اپوزیشن پرحملہ کیاگیاجس پرپیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں نے ہماراساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کل ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت ایوان میں آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ ایوان حکومت کی مرضی سے نہیں بلکہ قانون کے مطابق چلے گا۔قومی اسمبلی میں ہاتھاپائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین ورکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج حکومتی ارکان نے نوازشریف سے وفاداری دکھانے کےلئے حملہ کیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ حکومتی ارکان کونازیبااشارے دینے زیب نہیں دیتے ۔