اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ( ن) اورتحریک انصاف کے اراکین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ ایوان میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی اور آزادرکن اسمبلی جمشید دستی ایک دوسرے کے گریبان پکڑتے رہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں ہاتھاپائی روکنے کےلئے سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی کوششیں ناکام ہوگئیں اورانہوں نے اجلاس ملتوی کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک استحقاق پر بات کرنے کےلئے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر کھڑے ہوئےتوسپیکر نے انہیں بات کرنے سے روک دیا اور صرف حکومتی ارکان کو بات چیت کی اجازت دی گئی، جس پر اپوزیشن ارکان آپے سے باہر ہوگئے شدید احتجاج کردیا جس پر ن لیگ کے ارکان بھی سامنے آگئے۔تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور جمشید دستی نے سپیکر کے ڈائس کے قریب آکر احتجاج کیا جس پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی بھی ان کے سامنے آگئے۔اس دوران تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مرادسعید نے شاہدخاقان عباسی کوتھپڑماردیااس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کو گالیاں دی گئیں، اراکین گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے کے گریبان پکڑے اور مارنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ن لیگ اور پی ٹی آئی اراکین نے ایک نہ سنی، جس پر اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا مگر ارکان پھر ایک دوسرے سے لڑتے رہےاوربعد میں اپوزیشن ایوان سے باہرآگئی ۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ( ن) اورتحریک انصاف کے اراکین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ ایوان میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی اور آزادرکن اسمبلی جمشید دستی ایک دوسرے کے گریبان پکڑتے رہے۔