بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس نے جھنڈے گاڑ دیئے پہلے ہی روز کتنے کروڑ روپے کما لئے؟

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) گزشتہ روز ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ‘‘رئیس’’ اور ہریتھک روشن اور اداکارہ یمی گوتم کی فلم ‘‘کابل’’ نے پہلے روزاچھی کمائی کی لیکن دونوں فلموں کے کاروبار کے حوالے سے شا ہ رخ خان کی فلم ‘‘رئیس’’ نے کابل کو مات دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقبالی ووڈ میں ایک ساتھ ریلیزہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ‘‘رئیس’’ اورہریتھک روشن کی

فلم ‘‘کابل’’ کے درمیان خاصا مقابلہ سمجھا جارہا تھا جب کہ فلم ‘‘کابل’’ کے پروڈیوسرراکیش روشن فلم ‘‘رئیس’’ اوراپنی فلم کی ایک ہی تاریخ کو لے کر ہدایتکار راہول ڈھولکیا پرخاصے برہم بھی ہوئے تھے تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ‘‘رئیس’’ نے پہلے ہی روز20 کروڑ 50 لاکھ کما کراداکارہریتھک روشن کی فلم ‘‘کابل’’ کو پیچھے چھوڑدیا ہےجس پر راکیش روشن اور ہریتھک روشن سر پکڑ کر بیٹھے گئے ہیں۔ہدایتکارسنجے گپتا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘‘کابل’’ نے پہلے روز10 کروڑ43 لاکھ کا بزنس کیاجبکہ کچھ تجزیہ کاروں کی جانب سے فلم ‘‘کابل’’ کا پہلے روزاتنا بزنس شا ہ رخ خان کی فلم ‘‘رئیس’’ کے مقابلے میں اچھا سمجھا جارہا ہے۔گزشتہ روز ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ‘‘رئیس’’ اور ہریتھک روشن اور اداکارہ یمی گوتم کی فلم ‘‘کابل’’ نے پہلے روزاچھی کمائی کی لیکن دونوں فلموں کے کاروبار کے حوالے سے شا ہ رخ خان کی فلم ‘‘رئیس’’ نے کابل کو مات دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…