ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

تم تو اپنے ہی بندے تھے ۔۔۔ تم نواز شریف کے خلاف یہ بات کرتے اچھےنہیں لگتے رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کو ایسا کیوں کہا ؟  

datetime 25  جنوری‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے تابوت نہیں، فیصلے آتے ہیں ارو انکے فیصلوں کو سب کو تسلیم کرنا چاہیے ،شیخ رشید کی بات کو خوب سمجھتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو ایک تابوت لال حویلی جبکہ دوسرابنی گالا سے نکلے گا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ

عمران خان نامناسب لہجے میں جواب دیتے ہیں جبکہ شیخ رشید کو بھی یہی کہنا چاہوں گاکہ ہماری زبان کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے تابوت نہیں، ہمیشہ فیصلے نکلتے ہیں اور پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ میں بہترین جج موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ شیخ رشید کی بات کوخوب سمجھتے ہیں اور وہ یاد رکھیں کہ اگر ایسا ہوا تو ایک تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے بھی نکلے گا۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ شیخ رشید مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے سے قبل یاد رکھیں کہ بارہ اکتوبر انیس سوننانوے تک وہ بھی مسلم لیگ ن کے ہی وزیر تھے ور پھرآٹھ ماہ غائب رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…