منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

گرین شرٹس کا نیا کپتان کون ؟ اصولی فیصلہ کرلیا گیا

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مایوس کن کارکردگی اور ٹیم کی شکست کے بعد اظہر علی قیادت کے منصب سے تو محروم ہو جائیں گے تاہم پاکستان کرکٹ نے انہیں مصباح الحق کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا قائد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی میں موجود باوثوق ذرائع نے بتایا کہ

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو تجویز پیش کی ہے کہ مارچ اپریل میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو قیادت سونپ دی جائے۔انضمام نے اس کے ساتھ ساتھ مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد چیئرمین پی سی بی کو ٹیم میں چند بنیادی تبدیلیاں کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان سے ملاقات کر کے انہیں بورڈ کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔اس بات کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تجویز پیش کی جائے گی ٗ تجربہ کار یونس کو بھی کہا جائے گا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 10ہزار رنز کی تکمیل کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیں۔ذرائع نے تصدیق کی کہ بورڈ نے مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور بھی سنبھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…