اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہےکہ مخالفین مقدمہ عدالت کی بجائےسڑکوں،گلیوں میں لڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ عمران خان اعصابی دباؤاوربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ توقع ہےعدالت کا فیصلہ واضح ہوگا،ابہام نہیں ہوگا،انہوں نےکہا کہ عدالتی کارروائی نے مخالفین کی نیندیں اڑادیں ہیں۔مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ ہماری حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ وکلا اور ججز کے درمیان گفتگو پرکوئی بات نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے4سال سےجوالزامات لگائےگئےاب ان کو خود بھی سمجھ نہیں آرہی۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھاکہ خان صاحب پانچ سال بعد قوم پوچھے گی تو کیا بتائیں گے کہ ایک درجن دھرنے دیے،2 درجن جھوٹے الزامات لگائے۔انہوں نےکہاکہ خان صاحب کوئی کام کریں،قوم کو کیا بتائیں گے۔واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کو جھوٹے الزامات لگانے والوں پربھی کارروائی کاحکم دیناچاہیے۔