پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مشرق وسطی کے ممالک کو کس شعبے میں ماہر پاکستانی افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے،جانیئے

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصرشیخ نے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان ملک میں بیروز گاری اور غربت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق ٹیوٹا صوبہ بھر میں ملکی و بین الاقوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختصر دورانیہ کے جدید کورسز کامیابی سے متعارف کروا چکی ہے

تاکہ پڑھے لکھے بیروزگار نوجوان جدیدکورسز میں تربیت حاصل کرنے کے بعد فوری روزگار کے یقینی مواقع حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اورٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، مقصود احمد، راؤ راشد، عظمی نادیہ،سرفراز انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پاکستان اور خصوصا مشرق وسطی کے ممالک کو ہاسپیٹیلیٹی سیکٹر کیلئے ماہر افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ ٹیوٹا بین الاقوامی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کوان کورسز میں تربیت فراہم کررہی ہے۔ٹیوٹا کاپلیسمنٹ سیل تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہا ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا اداروں میں جدید کورسز میں فری داخلے کیلئے افراد کا انتخاب ،تجربہ کار اساتذہ کی خدمات کے علاوہ تربیتی کورسز سے متعلقہ جدیدمشینری، آلات، فرنیچروغیر ہ بھی فراہم کیا گیا ہے ۔دوران تربیت نوجوانوں کو ٹیوٹا کی جانب سے وظیفہ بھی دیا جاتاہے۔

تربیتی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ٹیوٹا ان کورسز میں ٹریننگ کے دوران تمام اخراجات برداشت کرتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…