ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ملکی حدود میں داخلے پر پابندیاں،سعودی عرب نے پی آئی اے کیخلاف انتہائی قدم اُٹھالیا،افسوسناک انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازیں روکنے کی دھمکی دیدی، پی آئی اے حکام نے واجبات کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے واجبات ادا نہ کرنے کی پاداش میں پی آئی اے کو پروازیں روکنے کی دھمکی دے دی۔وزارت خزانہ نے عدم ادائیگی کی صورت میں فلائٹ آپریشن بند ہونے

کی سعودی دھمکی کے بعد پی آئی اے حکام کو واجبات کی مد میں سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے قرضوں اور سود کی مد میں جنوری 2017 سے جون کے درمیان 25 ارب کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔پی آئی اے نے وفاقی حکومت کا 15 ارب سے زائد قرضہ ادا کرنا ہے

جبکہ این جی اوز کا 4ارب 22 کروڑ اور 5ارب 54 کروڑ روپے سود کی مد میں واجب الادا ہیں۔سرکاری دستاویز میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ایئر لائنز کو واجبات کی ادائیگی کے لیے جنوری میں 3 ارب 48 کروڑ ، فروری میں 5ارب 11کروڑ ،

مارچ میں 3 ارب 25کروڑ ، اپریل میں 3ارب 28 کروڑ ، مئی کے دوران 6ارب 50 کروڑ جبکہ جون میں 3 ارب 69 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔علاوہ ازیں نواز حکومت کے گزشتہ تین برس کے دوران پی آئی اے پر مجموعی قرضوں کا حجم 185ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…