منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کے درمیان آپٹیکل فائبر کنیکٹویٹی ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی سروس ،کام کب مکمل ہورہاہے؟زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آ گاہ کیا ہے کہ مالی سال 2017-18 کے لئے وزارت کا بجٹ 13522 ملین کی تجویز دی گئی ہے جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5009 ملین جبکہ نئے منصوبوں کے لئے 8512 ملین تجویز کیا گیا ہے ، رواں سال پاکستان اور چین کے درمیان آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی (او ایف سی) پر کام مکمل ہوجائے گا، یہ منصوبہ چین کے ڈیجیٹل سلک روڈ ویژن کا حصہ ہے،منصوبے کی تکمیل سے پاکستان چین سے منسلک ہو جائے گا،

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی سروس جلد شروع ہو جائے گی اور مارچ تک ساراکام مکمل ہو جا ئے گا، سی پیک روٹ پر آپٹیکل فائبر کے لئے کیبل کی فراہمی کے لئے ایک ، دو کنسورشیم سے بات چل رہی ہے،اسلام آ باد میں آئی ٹی پارک پر کام جاری ہے ،ان خیالات کا اظہار وزار ت انفارمیشن ٹیکنالو جی کے حکام ،ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم با جوہ ،ایم ڈی پی ایس ای بی عاصم شہریار نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیاجبکہ چئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ6 مہینے میںی آفسز اور ای فائلز کے حوالے سے عمل کو یقینی بنایا جائے، منسٹر ی آفسز میں ای آفسز اور ای فائلز کا اجراء ہوگا تو شفافیت بڑھے گی،اویس لغاری نے کہاکہ یونیورسل سروس فنڈ کی غیر معیاری کام پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں،6 مہینے سے جن ڈارک ایریاز کی نشان دہی کی گئی تھی اس پر کوئی کام اب تک نہیں ہو سکا،یو ایس ایف کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے، یو ایس ایف کا پیسہ خرچ نہیں ہو رہا اور اگر ہو رہا ہے تو کہاں ہو رہا ہے ،کمیٹی نے سپیشل کمیو نیکیشن آ رگنائزیشن کو خودمختار بنانے کے حوالے سے آ ئندہ اجلاس بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا،کمیٹی نے یو ایس ایف حکام کو بھی آ ئندہ اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے متعلقہ اداروں کے مالی سال 2017-18 کے پی ایس ڈی پی منصوبوں اور بجٹ کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال 2017-18 کے لئے وزارت کا بجٹ 13522 ملین کی تجویز دی گئی ہے جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5009 ملین جبکہ نئے منصوبوں کے لئے 8512 ملین تجویز کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے مشروط طور پر بعض منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس حوالے سے وزارت اور اس سے متعلقہ ادارے انڈرسٹینڈنگ پیدا کریں۔ ڈائریکٹرجنرل سپیشل کمیو نیکیشن آ رگنائزیشن (ایس سی او) نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان اور چین کے درمیان آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی (او ایف سی) پر کام مکمل ہوجائے گا۔44 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے ۔ منصوبہ پر 85 فیصد اخراجات چین کررہا ہے یہ منصوبہ چین کے ڈیجیٹل سلک روڈ ویژن کا حصہ ہے۔ او ایف سی پراجیکٹ اسی سال مکمل ہو جائے گی جس سے چین پاکستان کنیکٹ ہو جائے گا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی سروس جلد شروع کی جائے گی۔

مارچ تک گلگت اور اے جے کے میں اس سروس کی تکمیل ہو جائے گی ۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری جی سروس کے لئے سپکٹرم کا لائسنس جاری کرناہے وہاں پر مقابلہ سخت ہے ایس سی او کو پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ پر لانا ہے۔ حکومت اس شعبہ کو ڈی ریگولیٹ کرچکی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ ایس سی او کو خودمختار ادارہ بنایا جائے ۔ چیئرمین کمیٹی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج وزارت اور ایس سی او کے حکام نے میرے تین سال سے دیئے ہوئے موقف کی تائید کی ہے

ایس سی او کو دیگر کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ میں لانا پڑے گا۔فاٹا میں دوسری کمپنیوں نے کا م کرنے سے انکار کردیا تھا۔وہاں پر ایس سی او نے کام کیا تھا۔جہان مشکل ہو وہاں ایس سی او کام کرے اور جہا ں سے پیسے کمانا ہوں وہاں پر ایس سی او کو آ زادی کیو ں نہ دی جا ئے۔ کمیٹی نے ایس سی او پر اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں خصوصی بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا کہ ایس سی او کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مکمل آزادی ہونی چاہئے اور اس کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے چار‘

پانچ سال کا وقت دیا جائے اور فنڈز دیئے جائیں۔ ڈی جی ایس سی او نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سی پیک روٹ پر آپٹیکل فائبر کے لئے کیبل کی فراہمی کے لئے دو کنسورشیم سے بات چل رہی ہے کیبل کی اونر شپ تو انڈین ہوسکتی ہے لیکن لینڈنگ پوسٹ بھارت میں نہیں ہوگی۔ اویس لغاری نے کہا کہ پی ٹی اے اور ایف اے بی کے انتظامی کنٹرول وزارت کے ماتحت آنے کے بعد کمیٹی اب ان اداروں کو طلب کرسکتی ہے۔ایم ڈی پی ایس ای بی عاصم شہریار نے کمیٹی کو الیکٹرانک آفسز کے اجرا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا

کہ ای آفسز کو وفاقی حکومت کے 45 ڈویژن میں شروع کیا جائے گا۔ آئی ٹی پارک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ٹی پارک اسلام آباد کی باونڈری وال پر کام جاری ہے ۔اس دیوار کی لمبائی 5000 فٹ ہے ۔لیفٹ سائیڈ پر کام مکمل ہو چکا ہے اور رائیٹ سائیڈ پر آدھا کام باقی ہے۔پی ڈبلیو ڈی نے کہا ہے کہ رائیٹ سائیڈ پر آدھا کام جون 2017 تک مکمل ہو جائے گا۔اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے پر تقریبا 92 ملین ڈالرز کا خرچہ ہوگا۔آئی ٹی پارک کے حوالے سے حکومت کورین ایگزم بینک کے ساتھ معاہدہ کرے گی ۔

معاہدے کے تحت 12ملین ڈالز پاکستان جبکہ 76 ملین ڈالرز کورین ایکزم بینک ادا کرے گی ۔چئرمین کمیٹی نے کہاکہ منسٹر ی آفسز میں ای آفسز اور ای فائلز کا اجراء ہوگا تو شفافیت بڑھے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ6 مہینے میں اس عمل کو یقینی بنایا جائے۔آئی ٹی پارک پر کام شروع کر کے اس کو یقینی بنایا جائے۔ اویس لغاری نے کہاکہ یونیورسل سروس فنڈ کی غیر معیاری کام پر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں۔6 مہینے سے جن ڈارک ایریاز کی نشان دہی کی گئی تھی اس پر کوئی کام اب تک نہیں ہو سکا۔یو ایس ایف کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ یو ایس ایف کا پیسہ خرچ نہیں ہو رہا اور اگر ہو رہا ہے تو کہاں ہو رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی محمد صفدر نے کہاکہ اگلی میٹنگ میں یو ایس ایف والوں سے ٹائم کے کر مدعو کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…