اوچ شریف (آئی این پی )انسانیت دم توڑ گئی ,نامعلوم افراد کا زندہ نوجوان کیساتھ ایسا سلوک کہ انسانیت لرزجائے , اوچ شریف کے موضع سونک بیلہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو باندھ کر زندہ جلا دیا ، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ یہ قتل کا اندوہناک واقعہ اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع سونک بیلہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے
کھیت میں ایک نوجوان کو ہاتھ باندھ کر زندہ جلا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق لاش 25 سے 30 سال کے نوجوان کی ہے۔ چہرہ مکمل طور پر مسخ اور ناقابل شناخت ہے۔ قتل کے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ کھوجیوں کی ٹیم بھی بلا لی اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔