اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بی بی سی کی رپورٹ کے بعد حکمران خاندان کو ایک اور نئی پریشان کھڑی ہوگئی ہے کہ ایک جرمن اخبارنے بھی پاناما لیکس کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے حوالے سے نئی چونکا دینے والی دستاویز ات جاری کردی ہیں۔اس اخبارنے مریم نوازکے سامبابینک کے صارف ہونے کی دستاویزات منظرعام پر لائی ہیں .
اس جرمن اخبار’’Süddeutsche Zeitung‘‘نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائیٹ ٹوئیٹرکے ذریعے یہ دستایزات شیئرکی ہیں اوران دستاویزات کے ساتھ ہی اخبارنے لکھاہے کہ مریم نوازکے حوالے وہ پاکستانی جو پاناما لیکس کے معاملے پرشک وشبہ کااظہارکررہے ہیں ان کویہ معاملہ سمجھنے میں مددملے گی ۔جاری کردہ دستاویزات کے مطابق مریم نوازکابینک اکائونٹ مریم صفدرکے نام سے سامبابینک کے تاہلیابرانچ میں 2002سے آپریٹ ہورہاہے جبکہ ساتھ ہی اس اکائونٹ میں ان کی رہائش گاہ ،ٹیلی فون نمبرزاورلندن ولاہورکے پتے بھی بتائے گئے ہیں ۔ان دستاویزات کے مطابق اس بینک اکائونٹ کےلئےمریم نواز نے مریم صفدرکے نام سے دستخط کئے ہیں ۔ان دستاویزات میں ان کے تینوں بچوں مہر النساء صفدر، محمد جنید صفدر اور ماہ نور صفدر کا نام بھی شامل ہےتاہم ان دستاویزات میں مریم نوازکاجوپاسپورٹ شائع کیاگیاہے وہ اب زائد المعیادہوچکاہے اورمریم نوازنے ان دستاویزات کے مطابق 2003کے بعد نیاپاسپورٹ جاری کرایاہے ۔