جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پی ایس ایل کے میچز کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ پڑھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی مہنگی ترین ٹکٹ دس ہزارروپے کی ہوگی، عمران خان، جاوید میانداد انکلوژر کے ٹکٹ سب سے مہنگے ہوں گے، پانچ سو روپے والے صرف ایک ہزار ٹکٹ ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین پرٹکٹ بم گرانے کامنصوبہ بنا لیا۔پی ایس ایل کے فائنل کے لئے مہنگاترین ٹکٹ دس ہزار روپے ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے

 

مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹس انتہائی مہنگے فروخت کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔فائنل کی مہنگی ترین ٹکٹ دس ہزار روپے ہوگی۔ عمران خان، جاوید میانداد انکلوڑرز کے ٹکٹ سب سے مہنگے ہونگے۔ 500 روپے والے صرف ایک ہزار ٹکٹ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے رمیض راجہ انکلوڑر کی ٹکٹ ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔حتمی فیصلہ رواں ہفتے پی ایس ایل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں 28 ہزار افراد کی گنجائش ہے جبکہ چالیس ہزار ٹکٹ ھپوانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں 5 مارچ کو ہو گا۔ دورہ زمبابوے کے دوران میچ کا مہنگا ترین ٹکٹ ایک ہزار روپے کا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…