پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پانا ما لیکس تحقیقات میں 67 پاکستانیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی پانا ما لیکس کے تناظر میں شروع کی گئی تحقیقات میں 67پاکستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف بی آر نے پانا ما لیکس میں شامل 944 کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ تحقیقات کے دوران 68مالکان نے اپنی آف شور کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کر لی ہے جبکہ نوٹسز کے جوابات کے مطابق 15 کمپنیوں کے مالکان فوت ہو چکے ہیں۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 31کمپنیوں کے مالکان نے بتایا ہے کہ وہ اب پاکستان میں نہیں رہتے جبکہ 29 کمپنیوں کے مالکان کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں67پاکستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا جس کے باعث ایف بی آر نے شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کر لیا ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…