واشنگٹن(آئی این پی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حرکتوں کی وجہ سے انتخابی مہم میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے اور حلف لینے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنی ایسی غلطی کی وجہ سے تماشہ بنا بیٹھے جو لوگوں کو بالکل ہی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے سادہ سے الفاظ کے ہجے ہی غلط کر دیئے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاں سکیورٹی سے متعلق ملاقاتیں ہوگی،دنیا کے اہم سربراہوں سے اہم فون کالز کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا،
کاروباری حضرات کے ساتھ بزنس کیلئے رابطہ کرنے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اسی طرح نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ عظم امریکی عوام بطور 45 ویں صدر مجھے آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔جب ڈونلڈ ٹرمپ نے حروف تحریر کیے تو وہ غلطی سے honored کی بجائےhonered لکھ گئے۔تاہم اس غلطی کے ذمہ دار شائد وہ تھے یا ان کے اکاؤنٹ کوچلانے والا عملہ جو بھی تھا یہ ٹوئٹ آن کی آن میں 21.1 ملین لوگوں کے پاس پہنچ گیا۔امریکی صدر کے ایک فالور نے لکھا کہ مجھے honoredلکھنے کی بجائے honeredلکھنا زیادہ پسند ہے۔اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز نے ان کی اس غلطی پر اپنے خیالات کا مختلف انداز میں اظہار کیا۔ایک فالور ٹامی کیمپبل نے لکھا کہ یہhoneredکیا ہوتا ہے کیا یہ روسی سپیلنگ ہیں۔