پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ون ڈے کے یہ دو کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم کیلئے بہت موزوں ہیں،مصباح الحق نے نام بتادیئے

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے گن گانے لگے، انھوں نے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی موزوں قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پیسر ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس اور مشکل صورتحال میں بھی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے ، عماد وسیم کا اعتماد آل راؤنڈرکومتزلزل نہیں ہونے دیتا، پاکستان کو اس طرح کے پلیئرزکی اشد ضرورت ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ پیسر کا ٹمپرامنٹ زبردست ہے،

مصباح الحق نے کہاکہ وہ آف کٹر، پیس میں تبدیلی، بانس سمیت ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہیں،مڈل میں بولنگ کررہے ہوں یا آخر میں حسن جارح مزاج بیٹسمینوں کے سامنے مشکل صورتحال میں بھی کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، کم عمری کے باوجود وہ اپنی غلطیوں سے فوری سیکھتے، بہترین فٹنس کے حامل اور ذمہ دارانہ رویہ کے بھی مالک ہیں، وہ کاکول اکیڈمی میں ملٹری ٹرینرز کی رہنمائی میں تربیتی کیمپ کے دوران ہر سرگرمی میں پیش پیش ہوتے تھے۔ مصباح نے عماد وسیم کو بھی قابل بھروسہ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر بال اور بیٹ دونوں سے ٹیم کیلئے عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، گیند ٹرن نہ بھی ہورہی ہو تو پیس کم یا زیادہ کرنے کے ساتھ اچھی لائن اور لینتھ سے رنز کا حصول دشوار بنائے رکھتے ہیں، وہ گیم پلان کوسمجھتے اور بیٹسمین کی نفسیات سے کھیلتے ہوئے اس کو غلط اسٹروک پر مجبور کردیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عماد بیٹنگ میں کسی دبا ؤکا شکار نہیں ہوتے اور میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں، دونوں شعبوں میں بلا کا اعتماد ان کو متزلزل نہیں ہونے دیتا۔مصباح الحق نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس طرح کے کھلاڑیوں کی اشد ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط رہتے ہوئے لڑنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…