منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

راحیل شریف اپنی والدہ کو بڑی بہن کے گھر سے اپنے گھر کیوں لے کر آئے تھے ؟ جان کر آپ اپنے سابق آرمی چیف پر فخر کریں گے

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور اس بڑھ کر اسلامی معاشرے میں بہنیں بھائیوں کا اور بھائی بہنوں کا فخر ہوتے ہیں ۔اور جس کے بھائی راحیل شریف اور شبیر شریف ہوں اس بہن کا بھائیوں پر فخر بے جا نہ ہوگا۔ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف اور میجر شبیر شریف شہید نشان حیدرکی بڑی بہن خالدہ سعادت بتاتی ہیں کہہمارے آباؤ اجداد ریاست جموں و کشمیر کے شہر سری نگر سےہجرت کرکے کنجاہ آ کر آباد ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا راحیل نے ریٹائرمنٹ لینے کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔
یہاں کے عوام محبت کرنے والے لیکن سیاسی سیٹ اپ اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا گھر کا ماحول فوجی تھا۔ والد نظم و ضبط بہت پسند کرتے تھے۔ روز مرہ کی زندگی کے طور طریقوں میں اسلامی اقدار واضح نظر آتی تھیں‘ بڑوں کی عزت کی جاتی تھی۔ راحیل کو سکول میں کسی اور چیز کے لیے انعام ملے یا نہ ملے لیکن ہر سال بہترین رویے والے طالب علم کا ایوارڈ ضرور ملتا تھا۔ وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے۔ راحیل اب بھی مشکل سے مشکل وقت میں مسکراتے اور ہر ایک کے ساتھ مسکرا کر ملتے ہیں۔ انہوں نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔انہوں نے معیار کو ہمیشہ ترجیح دی اور سب کے حقوق کا خیال رکھا۔ میجر شبیر شریف نے فوج کے لحاظ سے اس کی ٹریننگ کی اور سوئمنگ اور کھیل سکھائے۔ شبیر بہت اچھا کھلاڑی تھا‘ اسے بیڈ منٹن کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ انہوں نے کہا میں نے راحیل کا نام بوبی رکھا تو سب انہیں بوبی کہنے لگے۔میرے بھائی نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامکرکے جوعزت حاصل کی ہے اس میں ان کی بیگم کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
میں سمجھتی ہوں کہ ایک بیوی کی حیثیت سےانہوں نے راحیل کا بہت خیال رکھا اور ہرقدم پر ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا والدہ میرے پاس رہتی تھیں۔ چیف بننے کے بعد راحیل نے کہا میرا کام ایسا ہے کہ مجھے ہر وقت ماں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔راحیل نے کہا کہ میں صبح آپ کی دعاوٗں کے سائے میں جانا چاہتا ہوں۔ وہ امی کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ہر مشن پر جانے سے پہلے
امی سے دعا لے کر جاتے۔ وہ کہتے تھے کہ خالدہ با جی! فکر نہ کرنا‘ مجھے آپ کی دعائیں چاہئے‘ آپ دعا کریں میں اپنے مشن میں کامیاب ہوجاؤں۔راحیل ہمیشہ کہتے رہے کہ شہادت سے بڑا کوئی رتبہ نہیں ہےاس رتبے کو حاصل کرنے کی خواہش کرنی چاہئے۔ میں نے انہیں کبھی فوجی یونیفارم کے بغیر نہیں دیکھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک تقریب میں انہیں تھری پیس سوٹ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ خالدہ سعادت نے بتایا کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین بہن ہوں‘ جسے راحیل جیسا چھوٹا بھائی نصیب ہوا۔ اللہ کرے کہ ہر بہن کی قسمت میں ایسا بھائی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…