پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ،فاروق ستار نے بڑا اعلان کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2017 |

حیدرآباد(این این آئی) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ پورا صوبہ مسائل سے بھرا ہوا ہے اور سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اس لئے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کررہے ہیں۔ حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہاکہ صوبے کے ہر شہرمیں جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں،

ٹرانسپورٹ کے مسائل بڑھ رہے ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اختیار بھی صوبائی حکومت کے پاس چلاگیا اورجگہ جگہ بڑی بڑی عمارتیں بن رہی ہیں جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں جب کہ سندھ کے وڈیروں اورجاگیرداروں کے کانوں پرجوں نہیں رینگ رہی، اب ہم سندھ کے شہروں اور شہری عوام کا ایک مقدمہ تیار کرکے دو تین محاذوں پر فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کررہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جلسے اور دھرنے دیئے جائیں گے ہمارا دھرنا کئی گھنٹوں کا بھی ہوسکتا ہے اورکئی دنوں کا بھی ہوسکتا ہے کراچی کے دھرنوں میں نواب شاہ، لاڑکانہ کے عوام بھی ہوں گے مقالمے اور بات چیت سے مسئلہ حل نہیں ہوا تو فروری میں جلسے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی آج بھی ایم کیو ایم کا ہے اور کل بھی رہے گا لیکن ہمارا ایجنڈا تمام پاکستانیوں کو ایک قوم بنانا ہے ہم سب کے حقوق کی بات کریں گے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…