بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیاکےخلاف مہم ،راناثنااللہ نے سخت حکم جاری کردیا،کمیٹی قائم

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ تاجر برادری وطن عزیز کی معیشت کے استحکام ‘ ملکی تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہے ‘ ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم میں تاجر برادری کے شانہ بشانہ چلیں گے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کو کسی کے ساتھ ناانصافی اور بے جا کارروائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وہ جمعرات کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سرگودھا روڈ میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے

میٹنگ میں جس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل ‘ ممبران پنجاب اسمبلی حاجی خالد سعید ‘ حاجی محمد الیاس انصاری ‘ محمد نواز ملک ‘ شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ‘ وائس چیئرمین واسا میاں عرفان منان ‘ سرپرست سپریم انجمن تاجران حاجی محمد اسلم بھلی ‘ صدر جاوید ظفر ‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ ‘ ڈپٹی میئر محمد امین بٹ ‘ صدر فیصل آباد فوڈ بورڈ محمد نعیم ‘ وسیم ذبیح اللہ ‘ حاجی عطاء محمد ‘ صدر انجمن آرھتیاں غلہ منڈی حاجی محمد آصف اسلم ‘ جنرل سیکرٹری رانا محمد ایوب اسلم منج ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد شہباز سرور ودیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے ‘ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے اتھارٹی کی بلا جواز کارروائیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے اور کہاکہ تاجر برادری کسی طرح بھی ملاوٹ مافیا کے حق میں نہیں ‘ ایسے عناصر کو سزائے موت ہونی چاہئے مگر ملاوٹ اور معیار میں فرق کو دیکھے بغیر کارروائیوں کے ذریعہ دکانداروں ‘ ہوٹل ‘ ریسٹورنٹ مالکان کو ہراساں کیا جارہا ہے ‘ نیز بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ فیکٹریاں ‘ کارخانے ‘ گودام ‘ ہوٹلز وغیرہ سیل کئے جارہے ہیں

جس پر رانا ثناء اللہ خاں نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی فیصل آباد شہباز سرور ودیگر عملہ کے اس اقدام کو غیر مستحسن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اصل ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کے ضمن میں تاجر برادری سے مشاورتی عمل جاری رکھا جائے ‘ نیز انہوں نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو چند روز تک درپیش تحفظات کے ازالہ کیلئے ڈی جی نور الامین مینگل کو سفارشات اور تجاویز پیش کرے گی ‘ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے واضح کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تاجروں کو درپیش تحفظات کا بھر پور ازالہ کیا جائے گا اور اُن کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…