اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

97سال کے چاک و چوبند انسان نے پھرتی میں جوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔ 82سال کی عمر نے اس نے کیا کام شروع کیا کہ پھر سے جوان ہونے لگا ؟

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سو سال کی عمر تک تو اول کم ہی لوگ پہنچتے ہیں اور اگر کوئی اتنی عمر پا بھی لے تو کمزوری کے باعث ہلنے جلنے سے بھی معذور ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب برطانوی شخص چارلس یوجسٹر کی حیرت انگیز مثال ہے جو 97سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں لیکن صحت ایسی شاندار کہ نوجوان بھی دیکھیں تو رشک کریں۔

چارلس نے کہا کہ جب میں 82سال کا تھا تو میری اہلیہ ایلسی دنیا سے رخصت ہو گئی۔ میری زندگی میں یہ سب سے بڑا سانحہ تھا جلد ہی مجھے احساس ہونے لگا کہ میں بہت تنہا رہ گیا ہوں پھرمیں نے اپنی صحت بہتر کرنے کے لئے ہفتے میں چھ بار ورزش کرنا شروع کر دی کچھ عرصے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ اگر میں وزن اٹھانے اور پرمشقت کاموں جیسی ورزش کی کوشش کروں تو اپنے مسل بھی دوبارہ سے حاصل کر سکتا ہوں اورمیں نے یہ کام 87سال کی عمر میں شروع کیا۔ ایک سال کے عرصے تک روزانہ سخت ورزش میرا معمول رہی جس کے بعد مجھے محسوس ہونے لگا کہ نہ صرف میری ہڈیاں مضبوط ہو رہی تھیں بلکہ میرے جسم میں مسل بھی نشوونما پا رہے تھے۔ انہوں نے کہا 96سال کی عمر میں میں نے برمنگھم میں معمر لوگوں کیلئے 100 میٹر کی ریس برٹش ماسٹر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لیا اوریہ فاصلہ 25.76 سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل جیت لیا، اب اس بات کو ایک سال گزر چکا ہے۔ میری عمر 97سال ہے اور میں اب بھی اپنے آپ کو انتہائی توانا اور تروتازہ محسوس کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…