اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں تلاشی شروع ہونا عوام کی جیت ہے،ایف بی آر میں نئی دستاویزات بنائی جارہی ہیں ،چارٹر آف ڈیمو کریسی چارٹر آف مک مکا تھا،ان لوگوں نے باریاں لیں کہ تم مجھے اور میں تمہیں نہیں پکڑوں گا،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے،نوازشریف ڈیووس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں،دہشتگردی پر لیکچر کیلئے بانی ایم کیو ایم کو بلایا جائے،پانامہ کا کیس پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم تو لاکھوں کی گھڑیاںپہنتے ہیں،سپریم کورٹ میںتلاشی شروع ہوناعوام کی جیت ہے،وزیرخزانہ نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا،جعلی دستاویزات بنانے میں خواجہ سعد رفیق ماہر ہیں،خسارے کا شکار اسٹیل مل بچے دیتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کیس کے دوران نواز لیگ کا ایک اور موقف سامنے آگیا،آج حکومتی وکیل کے منہ سے نکل گیا کہ ایک اور اسٹیل مل بھی ہے،ایف آئی اے کی 1998کی رپورٹ موجود ہے،منی لانڈرنگ کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا،کہا گیا تھا آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ لاؤں گا،کیس میں نئی نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں،حسین نواز نے 52کروڑ نوازشریف کو تحفے میں دیئے۔
انہوں نے کہاکہ سیلز ڈیل ضروری ہیں،اسٹام پیپرمارچ میںیہ معجزہ کیسے ہوگیا؟،ڈیل فروری میں ہوئی اور اسٹام پیپرمارچ میں خریدا گیا،ایف بی آر میں نئے نئے دستاویزات بنائے جارہے ہیں،تلاشی سے پہلے عدالت میں موقف کچھ اور ہے،جو چیزیں سامنے آرہی ہیں وہ پوری قوم کی جیت ہے،ہمارے ملک میں باپ بچوں کو پیسے دیتا ہے،عمران خان نے کہاکہ اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ منی لانڈرنگ کی گئی،اسحاق ڈر نے مجسٹریٹ کے سامنے تسلیم کیا منی لانڈرنگ کرتا رہاہوں،عدالت نے پوچھا بیٹا باپ کو 52کروڑبھیج رہا ہے،کاروبار کیا کرتاہے،اصل میں یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا،شریف خاندان مشرف سے معاہدہ کرکے بیرون ملک گیاتھا،شریف خاندان نے این آر او کے بعد میثاق جمہوریت کیا،ان لوگوںنے باریاں لیں کہ تم مجھے اور میں تمہیں نہیں پکڑوں گا،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے،پانامہ کا کیس پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،نوازشریف ڈیووس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں،دہشتگردی پر لیکچر کیلئے بانی ایم کیو ایم کو بلایا جائے۔
’’اینٹی کرپشن پر لیکچر نواز شریف دینے گئے ہیں تو دہشت گردی پر خطاب کیلئے کس کو بلایا جانا چاہئے ؟ ‘‘ عمران خان کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
-
(ن) لیگی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
(ن )لیگی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































