جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

افغان مونالیزا ڈی پورٹ ہونے کے بعدپہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئی ،پاکستان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/لندن(آئی این پی) اپنی شربتی آنکھوں سے شہرت پانیوالی افغان مونالیزا ڈی پورٹ ہونے کے بعدپہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئی جس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپہلے ہی اپنا گھر بیچ دیاتھا۔برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں شربت گلہ نے بتایاکہ وہ کئی دیگر مہاجرین کی طرح پاکستان میں 35سال مقیم رہیں لیکن گزشتہ سال غیرقانونی طورپر پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پر سزا بھگتنے کے بعد ڈی پورٹ کردی گئی۔

شربت گلہ نے بتایاکہ پاکستان میں اچھا وقت گزرا، پڑوسی اچھے تھے لیکن مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ بالآخر حکومت پاکستان ایساسلو ک کرے گی ۔انہوں نے بتایاکہ رہائشی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پہلے ہی اپنا گھر بیچ دیا تھا،منصوبے کے مطابق افغانستان روانگی سے دوروز قبل شام کو سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا اور گرفتار کرلیاتھا۔شربت گلہ نے بتایاکہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو آگاہ کردیاتھا کہ شناختی کارڈ بنانے کے صرف دومقاصد تھے ، پہلا اپنے بچوں کو تعلیم دلانا اور دوسرا گھربیچنا، کیونکہ شناختی کارڈ کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی شربتی آنکھوں سے شہرت پانیوالی افغان مونالیزا کو ڈی پورٹ کردیا تھا ۔ شربت گلہ اب کابل میں اپنے پانچ سالہ بیٹے اور تین بیٹیوں کیساتھ مقیم ہے جہاں کئی سالوں کی مشکلات کے بعد اب وہ پرسکون رہناچاہتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…