پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو ۔۔۔! پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں،وزیراعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے گیلانی کی سزاختم کرنا ہوگی۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں،وزیراعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے گیلانی کی سزا ختم کرنا ہوگی، خورشید شاہ نے کہاکہ سابق صدرآصف زرداری اس وقت امریکہ میں ہیں،انکی وطن واپسی پر شیڈول کا اعلان کیاجائیگا

۔دریں اثناء پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کر لیا اب حکومت نہیں چلنے دیں گے ‘عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے تو حکومت پر زیادہ دباؤ ہوتا‘لاہور سمیت پورے پاکستان میں ریلیاں نکالیں گے، بلاول بھٹو 19 جنوری کو ریلی کی قیادت کریں گے‘امید ہے پنجاب حکومت ہمارے قائدین کوسکیورٹی دے گی‘ آصف زرداری کے وطن آنے سے پیپلزپارٹی کومزید طاقت ملی ہے‘ میاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں‘وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم کو گمراہ کیا ہے‘وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرساری دنیا نے سنی ہے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ و زیراعظم نے کہا تھا استثنی نہیں مانگوں گااب وزیراعظم کے وکیل نے استثنیٰ کس لیے مانگا ہے؟اب حکومتی ٹیم کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم کا نام نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں‘وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم کو گمراہ کیا ہے‘وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرساری دنیا نے سنی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات تسلیم کر لے،پاکستان کے عوام کا ایجنڈا لے کر چلے ہیں۔پیپلز پارٹی کو تحریک چلانا آتی ہے،اپوزیشن کو اکٹھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بات میں وزن تب ہوتا ہے جب آپ بے داغ ہوں‘سڑکوں پرحکومت کے خلاف عملی جہدوجہد کا آغاز کر دیاہے، جلسے کرنا آسان اور ریلی منعقد کرنا مشکل کام ہو تا ہے‘آخر میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے وطن آنے سے پیپلزپارٹی کومزید طاقت ملی ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…