پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

آئندہ الیکشن کیلئے کیا سازش کی جارہی ہے؟سابق وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 17  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئر مین نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن و سابق وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی و سینیٹ نے الیکشن اصلاحات کا ڈرافٹ بل 2017 جو تیار کیا ہے وہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کو روکنے کی سازش کی گئی ہے جس سے آئیندہ انتخابات کی شفافیت مشکوک ہو جائے گی۔ انتخابی اصلاحات بل 2017 کی بعض شقیں آئین کے آرٹیکل 19 سے انحراف ہے اور مجوزہ قانون الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر تخلیق کیا گیا ہے جو صریحاً آئین، بنیادی حقوق اور جمہوری معاشرے کے منافی ہے۔

کنور محمد دلشاد نے مزید کہا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت قومی میڈیا، ووٹر اور عوام کو اس وقت دور رکھا جائے گا اس میں صرف متعلقہ امیدوار یا اس کا نمائیدہ اور مد مقابل امیدوار ہی ہوگا اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، موجودہ الیکشن اصلاحات کی قانونی اصلاحات کے قانون کے زمرے میں نہیں آتا اس سے ملک میں انارکی پھیلے گی، من پسند امیدواروں کو جانچ پڑتال کے عمل سے گذار کر منتخب کروایا جائے گا اور قوم حقائق سے بے خبر ہو گی اور اپنے نمائیندوں پر یقین ہی نہیں ہوگا۔کنور محمد دلشاد نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ارکان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ارکان پالیمانی کمیٹی نے اس متنازعہ بل پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور حیرت ہے کہ اپوزیشن کے ارکان کو اس قانون کو پڑھنے کی فرصت نہیں تھی جس کے تحت الیکشن کے عمل کی اطلاعات دینے، نشر کرنے والوں کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال قید کا قانون بنایا جا رہا ہے جسے جمہوری ممالک میں مضحکہ خیز قرار دیں گے اور اسی سیکشن 13 کے مطابق انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر ہی اپ لوڈ کرے گا

کنور محمد دلشاد نے کہا وہی نتائج نشر کیے جائیں گے اور میڈیا پروگریسو نتائج جاری کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن انتخابی اصلاحات بل کی ان متنازعہ شقوں کو مسترد کرتی ہے اور انتخابی اصلاحات کمیٹی کے مجوزہ بل پر 25 جنوری کو راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد پاکستان فریڈم موومنٹ کے باہمی اشتراک سے کر رہی ہے جس میں انتخابی اصلاحات کے قوانین کا شق وار جائیزہ لیکر اس کی رپورٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئر مین اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، چیف الیکشن کمشنر اور سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…