لاہور (مانیٹرنگ ڈ یسک)پاکستان کے معروف گلوکارنجم شیرازنے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر اپنی ساری توجہ دین کی طرف کر لی ہے اوراب ان کا اوڑھنا بچھونا دین اسلام ہی ہے۔ نجم شیرازاب نعتیں پرھتے ہیں ۔گلوکارنجم شیرازنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت ہدایت دے سکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ میری بھی آنکھیں کھلیں تومیں نے معروف حمد ’’نہ تیرا خداکوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور‘ ‘سے 2003ءمیں دینی سفر شروع کیا۔
اس حمد کا مقصد ہی لوگوں کو بتاناتھاکہ یہ میں نیاہوں ، پہلی مرتبہ ایمان آپ کا پختہ ہوتو کیا محسوس ہوتاہے۔ان کاکہناتھاکہ آپ یوں سمجھ لیں کہ گاڑی میں چلتے ہیں تو نقشہ پتہ ہوتاہے لیکن راستہ چلنے سے پتہ چلتاہے ۔نجم شیرازنے کہاکہ مجھے شوبزچھوڑنے پرمالی مشکلات کاسامنارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتاہے ، معاشی طورپر بھی آتے ہیں،اللہ گواہ ہے کہ کتنی مرتبہ اکاؤنٹ زیرورہااور پھر بھر گیا ۔انہوں نے کہاکہ صرف شیطان ڈراتاہے کہ سڑک پر آجائیں گے۔ اگراس ڈر کو شکست دے کر اللہ کی بات مان لی جائے تو وہ ہرچیز دیتاہے ۔معروف گلوکارنے کہاکہ جواللہ تعالی کی بات نہیں مانتے ان کوبھی وہ رزق دیتاہے تویہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنے راستے پرچلنے والوں کوبھوکامارے ۔نجم شیرازنے کہاکہ اب میں کسی طرح بھی ذہنی طورپرپریشان نہیں رہتا،میری زندگی میں ٹھہرائوآچکاہے اوراب میں چوبیس گھنٹے ہی ایمان کے نشے میں رہتاہوں ۔