ٹوکیو (نیوزڈیسک)شادی کا موقع دولہا اوردلہن کے لیے بہت ہی خاص ہوتاہے کیونکہ انہیں بادشاہ اور ملکہ جیسی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور خصوصی رنگ برنگ ملبوسات اور قیمتی تحائف ان پر نچھاور ہوتے ہیں۔جاپان کی ایک کمپنی نے شادی کے لیے بغیر ہی شادی کے مزے دینے کے لیے منفرد سروس کا آغاز کر دیا ہے جس میں حقیقی شادی تو نہیں ہوئی لیکن یقینا بادشاہ یا ملکہ جیسی اہمیت اور خصوصی ملبوسات اور مہنگے تحائف ضرور اس کا حصہ ہونگے۔یہ پیشکش متعارف کروانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ خصوصا ان خواتین کو دلہن بننے کا تجربہ کروانا چاہتے ہیں جو اصل میں کسی مرد کے ساتھ شادی کا بندھن جوڑ نے کے لیے تا حال تیا ر نہیں ہیں لیکن دلہن بننے کا لطف لینا چاہتی ہیں ۔ دو روزہ تقریبات میں دلہن اپنی پسند کے ملبوسات منتخب کر ے گی ۔اس کے لیے قیمتی تحائف بھی دستیاب ہونگے اور شادی کی تقریب میں کرائے کا دلہا بھی دستیاب ہو گا جس کے ساتھ صرف تصویر یں بنوائی جاسکتی ہیں ۔سولو ویڈنگ کہلانے والی اس سروس کا خرچ 2750ڈالر (تقریبا تین لاکھ روپے )ہے اور اب تک 10 خواتین اس سے استفادہ کر چکی ہیں