پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومت جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی‘ عمران خان

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے حکومت جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ عوام تیار رہیں این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کے بعد سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کے بعد سڑکوں پرآنے کا فیصلہ کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اگر یہی رویہ رہا تو ہم احتجاجی تحریک دوبارہ سے شروع کر دیں گے۔ عمران خان نے کہا پہلے بھی احتجاج میں اہل لاہور نے بھرپور ساتھ دیا اب بھی یقین ہے لاہورکے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے لیے لاہور آئے تھے۔عمران خان نے کہا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہو گا اور پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہو گا تو حصہ لینے کا سوچیں گے ۔ ایوان اقبال میں یوم نسواں کی تقریب سے عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کےلئے کھڑی نہ ہونے والی جماعت ختم ہو جائے گی‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حقوق کےلئے کھڑے ہوں وعدہ کرتا ہوں ساتھ دوں گا۔نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا‘ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے ظلم و ستم کےخلاف لڑنے کی تعلیم دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…