پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

آئندہ چوبیس گھنٹے،ملک بھرمیں بارش کہاں کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 16  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش ہوگی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گاجبکہ مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں مزید برفباری پڑنے کا امکان ہے،تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں مزید برفباری کا امکان ہے مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش ہوگی

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر لیہ میں24، لاہور 21، مری 20، میانوالی، جوہر آباد 17، نورپورتھل 16،گوجرانولہ ، چکوال 14، سیالکوٹ ( ائرپورٹ13،سٹی 12)،جہلم،بھکر13، اسلام آباد(زیروپوائنٹ،سیدپور13، گولڑہ 12، بوکڑہ10)، راولپنڈی (چکلالہ،شمس آباد12)،منگلہ،سرگودھا10،گجرات09، قصور 08، منڈی بہاوٰالدین07، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ05، فیصل آباد، اوکاڑہ04، کوٹ ادو03، سیاہیوال 02، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان 01 اورخیبر پختونخواکے شہرپارہ چنار میں21،ڈی آئی خان17، چراٹ، مالم جبہ 15، رسالپور 13، دیر 11، سیدوشریف 07، پشاور (ائر پورٹ 06، سٹی 06)،کاکول، بنوں 05، کوہاٹ،لوئیر دیر، بالاکوٹ 04اسی طرح کشمیرکے علاقے کوٹلی15، راولاکوٹ12،گڑھی دوپٹہ07، مظفرآباد06 جبکہ بلوچستان کے شہرخضدار،ڑوب 04،بارکھان 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت گوپس منفی 10،کالام منفی 09، قلات، مالم جبہ، استور، کوئٹہ، پارہ چنار منفی 06،سکردو منفی 05، بگروٹ،ڑوب، ہنزہ منفی04، چترال منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں اوسطاً ایک فٹ برف پڑی۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…