ڈیووس (آئی این پی) امریکہ ، برطانیہ اور جاپا ن کے اداروں کے بعد عالمی اقتصادی فور م کی جاری گروتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017میں پاکستان میں بہترمعاشی صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے ، 79ترقی پذیر معیشتوں میں بھارت کا60واں جبکہ پاکستان کا 52واں نمبر ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ ، برطانیہ اور جاپا ن کے اداروں کے بعد عالمی اقتصادی فور م نے بھی پاکستان کو تیز ی سے ترقی کرتی معیشت قرار دید یا ۔
پیر کو عالمی اقتصادی فور م نے گروتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017جاری کردی جو12اشاریوں کی بنیاد پر تیار کی گئی ۔ رپورٹ میں پاکستان میں معاشی صورتحال کی تیزی سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ پاکستان اور چین کی معیشت بھارت سے بہتر قرارپائی ۔ رپورٹ کے مطابق79ترقی پذیر معیشتوں میں بھارت کا 60واں جبکہ پاکستان کا 52واں نمبر ہے۔