بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں نئی میٹرو ،روٹ سمیت دیگرتفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) ایگزیکٹو بورڈ نے پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس چلانے کیلئے انفراسٹرکچر کے ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کی منظوری دیدی،چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کیلئے سڑک کی لمبائی تقریباً25.6 کلومیٹر ہوگی، منصوبے کے پہلے دو پیکجز پشاور موڑ سے جی 13 اور جی 13سے این فائیو انٹرچینج تک کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام جلد از جلد مکمل اکیا جارہا ہے،

میٹرو بس روٹ پر 14 سٹیشن اور 4 انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے۔پیر کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑکی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں چترال گرم چشمہ دورہ روڈ کو بہتر بنانے اور چوڑاکرنے کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی جس کی لاگت8661 ملین روپے سے زائد ہے، منصوبے کی کل لمبائی 82.5 کلومیٹر ہے اور اسے دو پیکجز میں مکمل کیا جائے گا جس میں 13 پل اور134 کلورٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ اجلاس میں 48 کلومیٹر چترال ایون بمبوریت سڑک کو بہتر بنانے اور چوڑا کرنے سے متعلق پی سی ون کی بھی منظور ی دی گئی جس کی لاگت 4101 ملین روپے سے زائد ہے۔پہاڑی علاقے سے گزرنے والی اس سڑک کو 4 سیکشنوں میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 8 پل تعمیر کئے جائیں گے ۔اجلاس میں ان تینوں منصوبوں کو سی ڈی ڈبلیو پی/ ایکنک کی منظوری کیلئے بھیجنے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں لئی اور سواں کے دو رویہ پلوں کو 4 رویہ کرنے اور 15 کلومیٹر کچلاک بائی پاس کا کام ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد۔پشاور موٹروے(M-1) پر 16لین پر مشتمل مستقل اسلام آباد ٹول پلازہ کی تعمیر،جگلوٹ۔سکردو روڈ کی اپ گریڈیشن ،جلال پور پیروالا۔اُچ سریف سڑک کی بحالی اور اپ گریڈیشن اورایبٹ آباد اربن ایریا میں سڑک کو چوڑا کرنے سے متعلقہ امور پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…