منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کے 8 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت سے زیادہ ہے ،اکسفیم

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے 8 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت سے زیادہ ہے۔ یہ بات دنیا کی 18 این جی اوز پر مشتمل گروپ آکسفیم کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔اکسفیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیاکے 8امیرترین افراد میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ،فیس بک کے بانیمارک زکربرگ ،ہسپانوی فیشن ہائوس انڈی ٹیکس کے بانی امانیسو اور ٹیگا، ٴ امریکی سرمایہ کار ویرن بوفےٴ،میکسیکن بزن مین کارلوس سلم ہیلو، ٴ ایمیزون کے باس جیف میزور،ٴ اوویکل کے لیری ایلسن اور نیو یارک کےسابق میئر مائیکل بلو مبرگ شامل ہیںان افراد کی مجموعی دولت دیگر3 ارب 60 کروڑ افراد کے پاس موجود دولت سےبھی زیادہ ہے ۔

یہ رپورٹ اس وقت منظرعام پرلائی گئی ہے جس سوئزرلینڈکے انتہائی خوبصورت شہرڈیوس میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کااجلاس ہونے جارہاہے ۔اس رپورٹ میںکہاگیاہے کہ دنیابھرمیں دولت کی تقسیم مزید غیرمساویانہ ہورہی ہے ،غریب اورامیرکے درمیان دولت کی تقسیم کی خلیج بڑھ رہی ہے اس لئے اس فورم پرزبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے اس اہم مسئلے کوحل کرنےکےلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔رپورٹ میں یہ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ دولت کی غیر مساویانہ تقسیم کی وجہ سے دنیاکے مختلف ممالک میں عوامی غیظ وغضب میں اضافہ ہورہاہے جس کی واضح مثال برطانیہ کاگزشتہ سال ہونے والاریفرنڈم ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اگراس عمل پرقابونہ پایاگیاتوجس طرح امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح کئی اورسرپرائزبھی سامنے آسکتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…