ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حافظ سعید کے اعلان کامقبوضہ کشمیرمیں زبردست خیرمقدم،کشمیری متحد ہوگئے

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر /لاہور(آئی این پی )آل پارٹیز حریت کانفرنس سمیت جموں کشمیر فریڈم پارٹی، دختران ملت، جموں کشمیرمسلم لیگ، مسلم دینی محاذ،مسلم پولٹیکل لیگ ، مسلم خواتین مرکز اور دیگر کشمیری جماعتوں کے قائدین نے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی جانب سے 2017ء کو کشمیر کا سال قرار دے کرآزاد ی کشمیر کیلئے ملک گیر تحریک مزید تیز اور منظم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کاشکار ہونے کے باوجود مظوم کشمیری قوم سے ہر ممکن تعاون کیا ہے۔

حافظ محمد سعید کا کراچی سے پشاور تک جلسوں اور کانفرنسوں کا اعلان قابل تحسین ہے۔ پوری کشمیری قوم اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاکستان صرف برصغیر ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور کشمیریوں کی مظلومیت کا پیغام پوری دنیا تک پہنچاناچاہیے۔ جدوجہد آزادی کشمیردرحقیقت تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی،فریڈم پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ شبیر احمدشاہ،دختران ملت کی چیئرمین سیدہ آسیہ اندرابی، مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، مسلم لیگ مقبوضہ کشمیر کے مرکزی رہنما فیروز احمد خان، مسلم پولیٹیکل لیگ جموں کشمیر کے چیئرمین فاروق احمد توحیدی ،کشمیری رہنما محمد شفیع شریعتی،حریت رہنما مشتاق الاسلام، مسلم خواتین مرکز جموں کشمیر کی چیئر مین یاسمین راجہ ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاکہ حافظ محمد سعید کی طرف سے 2017ء کو کشمیر کا سال قراردینے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں اپنا سارا وقت مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر وقف کرنا چاہیے۔ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے۔ آزاد کشمیر بھی ہماری طرح غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا نہیں ہے۔ اسلئے ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آزادی کی تحریک چلانے کی جتنی بھی ضرورت ہے ہر سطح پر اسے پورا کیا جانا چاہیے۔ جماعۃالدعوۃ کے 2017ء کو کشمیر کا سال قرار دینے پر ہم دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ سارے ملک میں لوگوں تک اس پیغام کو پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ۔ 47ء سے لیکر آج تک 6لاکھ کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس کے بعد بھی بھارت ٹس سے مس نہیں ہوا۔ مسئلہ کے حل کی طرف توجہ دینے کی بجائے اس نے کشمیر پر غاصبانہ تسلط جما رکھا ہے۔ انڈیا کے نام نہاد انسانیت اور جمہوریت کے دعوے کھوکھلے ہیں۔مظلوم کشمیریوں کو اللہ کی مدد اور نصرت کے بعد پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔سید علی گیلانی نے کہاکہ کشمیریوں کو غاصب بھارت سے آزادی دلوانے اور مسئلہ کشمیر پوری دنیا پر اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس کیلئے تمام ذرائع اوروسائل استعمال کرنے چاہئیں۔ جموں کشمیرفریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ کا 2017ء کو کشمیر کا سال قراردینا خوش آئند اقدام ہے۔ جس طرح پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کیلئے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں وہ انتہائی قابل تعریف ہے اور اس پرہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستانی وہ قوم ہیں جنہوں نے 69برسوں میں مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اگرچہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے تاہم اس کے باوجود اس نے کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کو مضبوط کرنے کی خاطر عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے تمام طریقے استعمال کرنے چاہئیں۔ کشمیریوں پر اس قدر ظلم وستم ڈھایا جارہا ہے کہ اب تک پانچ لاکھ شہادتیں ہو چکی ہیں۔ڈیڑھ لاکھ بچے یتیم ہوئے ہیں۔ پچیس ہزار خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ ایسی قربانیوں کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے۔ شبیر احمد شاہ نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے جس نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ہم پاکستان کی سالمیت و استحکام کی مضبوطی کیلئے دل سے دعا گو ہیں۔ دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہاکہ2017ء کو کشمیر کے نام کرنے سے مظلوم کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ بھارت کے استعمار سے کشمیری عوام کی آزادی میں ہر ممکن امداد کرنا پاکستان کے عوام کا نا قابل تنسیخ حق ہے۔

پاکستان کو اپنے تمام وسائل اور دفاتر کا استعمال کرکے مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے جبکہ عوامی سطح پر بھی کشمیریوں کی ہر ممکن امداد ہونی چاہئے۔ تحریک کشمیر در اصل تحریک تکمیل پاکستان ہی ہے اس لئے پاکستان کی حکومت و عوام کیلئے اس تحریک کا حصہ بننا اور مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا فرض بنتا ہے۔ مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتونے کہاکہ 2017ء کا سال کشمیر کے نام کرنا ہمارے دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔ الحمد اللہ یہ اعلان خاک و خون میں لت پت اس مظلوم قوم کیلئے مژدہ جاں افزا ہے۔ اللہ تعالیٰ ضرور ان شاء اللہ اسے نتیجہ خیز ثابت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کیلئے جو قربانیاں پیش کر رہی ہے ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ شہداء کی قربانیوں کا ان شاء اللہ ضائع نہیں کرے گا ۔مسلم لیگ جموں کشمیر کے مرکزی رہنما فیروز احمد خان نے کہاکہ حافظ محمد سعید نے جموں کشمیر کے مسلمانوں کے حوالے سے جن جذبات و احساسات کا اظہار کیا اور2017ء کے پورے سال کو کشمیر کے نام کرنے کے علاوہ یکم تا سات فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان ہمارے لئے نہایت ہی حوصلہ افزاء ہے۔ میں محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دیگر قیادت کی جانب سے حافظ محمد سعید کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے بعد پاکستان جموں کشمیر کے مسلمانوں کی آرزؤں،اْمیدؤں اور جذبات و احساسات کی ترجمانی کا مرکز ہے۔ پاکستان کی حمایت اور حافظ محمد سعید جیسی شخصیات جموں کشمیر کے مسلمانوں کے لئے نہایت قابل فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔

مسلم پولٹیکل لیگ جموں کشمیر کے چیئرمین فاروق احمد توحیدی نے حافظ محمد سعید کی جانب سے 2017ء کو کشمیر کا سال قرار دینے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حافظ محمد سعید جہاں پاکستان کی جان ہیں‘ وہیں جموں کشمیر کے مسلمانوں کی آن، بان اور شان ہیں جو ہر مسلمان کے دل میں رہتے ہیں اور جموں کشمیر کا ہر باغیرت مسلمان حافظ محمد سعید کی نہایت ہی عزت و قدرکرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید نے جموں کشمیر کے مسلمانوں کے حوالے سے جن جذبات و احساسات ،ملّی ہم آہنگی اور دینی بھائی چارے کا اظہار کیا ہے ،اْس سے ہم انتہائی عزت و قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔

کشمیری رہنما محمد شفیع شریعتی،حریت رہنما مشتاق الاسلام، ،کل جماعتی حریت کانفرنس کی خاتون رہنمااورمسلم خواتین مرکز جموں کشمیر کی چیئرمین یاسمین راجہ نے حافظ محمد سعید کے کشمیرسے متعلق اعلان کا مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد سعید کا موقف نہایت ہی دیانت دارانہ اور بے باک ہے۔ جموں کشمیر کے مسئلہ کو اْجاگر کرنے کے حوالے سے مسلسل پروگراموں کے انعقاد کرنے پر ہم حافظ محمد سعید کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت پاکستان تنازعہ کشمیر حل کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کوششیں کررہی ہیں وہیں حافظ محمد سعید جیسے نڈراور بیباک دینی رہنماؤں کا کردار ہمارے لئے باعث فخر ہے۔میں حافظ محمد سعید کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…