پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ایک سیاسی لیڈرکوکین پیتا ہے،پھرسارا دن ایک ہی بات کرتارہتا ہے،سینیٹرمشاہداللہ خان

datetime 16  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ ایک لیڈر ہے جو کوکین پی کر رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ہے، سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے، کیا انقلاب کوکین پی کر آئے گا۔سینیٹرمشاہد اللہ خان کے بیان پر تحریک انصاف کے اراکین نے سینیٹ میں احتجاج کیا ہے۔پیرکے روزسینیٹ کااجلاس چیرمین میاں رضاربانی کی زیرصدارت ہوا۔ مشاہداللہ خان نےاجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ میں ہیروئن ، افیون اور چرس ڈالی جاتی ہے ،

مشاہداللہ خان نے کہاکہ جہاں دل کے اسٹنٹ جعلی ہوں وہاں غیر معیاری سگریٹ کی بات کیاکرنا، پتا کیا تو معلوم ہوا کوکین پینے والے سورج یا بلب کی روشنی برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک لیڈر ہے جو رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ہے،ایک سیاسی لیڈر کوکین پیتا ہے اور وہ سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے، سیاستدانوں کے سگریٹ پینے سے ملکی سیاست پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سیاسی لیڈروں کے سگریٹ پینے پر تو مکمل پابندی ہونی چاہیے،سگریٹ اور سب نشوں پر پابندی ہونی چاہیے، آپ احتجاج کیوں کر رہے ہیں ، یہ تو چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…