ممبئی(نیوز ڈیسک): بولی وڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے بلاک بسٹر فلم ‘ دبنگ 3 ‘ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔
اس سے قبل صرف اور صرف افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ارباز خان نے ہدایتکاری ترک کرکے صرف اداکاری اور پروڈکشن کی طرف توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر ایسا ہر گز نہیں ہے۔ اب ارباز نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘دبنگ 3 جب بھی بنی، اس کی ہدایات میں ہی دوں گا، اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ‘۔سلمان خان کی فلموں ‘دبنگ’ اور’ دبنگ 2 ‘ کی پروڈکشن جبکہ ‘دبنگ 2 ‘ کی ہدایات بھی ارباز خان نے ہی دیں۔فلم کے آغاز کے حوالے سے آفیشل تصدیق ابھی آنا باقی ہے، کیونکہ سلمان خان ان دنوں سورج برجاتیہ کی فلم ‘پریم رتن دھن پیو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے بعد وہ علی عباس ظفر کی فلم ‘سلطان’ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
’’دبنگ 3‘‘ کا فیصلہ ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ



















































