بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیر اسلامی وغیر آئینی ہے، مفتی منیب الرحمان نے حکومت کو انتباہ کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قوم کی اصلاح علماء کا کام ہے، غیر عالم اسلامی احکامات میں دخل اندازی سے گریز کریں، سندھ اسمبلی میں منظورکردہ اقلیتی بل غیر اسلامی وغیر آئینی ہے،کسی سے کوئی محاذ آرائی نہیں،ناموس رسالت اور شعائراسلامی کا تحفظ مقدم ہے، کوئی بھی قانون بنانے سے پہلے علماء کرام سے مشورہ لیاجائے۔ یہ باتیں جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر کراچی میں شہید مفتی غلام محمدنعیمی ؒ کے عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان، مہتمم جامعہ مفتی محمدجان نعیمی، پیر آغافضل الرحمان مجددی، صاحبزادہ ریحان امجد علی نعمانی، شیخ الحدیث مفتی قاضی محمداحمدنعیمی، صاحبزادہ مفتی نذیرا حمدجان نعیمی، مفتی تاج الدین نعیمی، علامہ غلام یاسین گولڑوی، علامہ غلام مصطفےٰ نعیمی ودیگر نے کہیں۔مقررین نے کہاکہ دین اسلام اقلیتوں کوبھی بہترحقوق فراہم کرتاہے ،انسانی حقوق کی نام نہادتنظیمیں اقلیتو ں کے حقوق کا ڈھنڈورہ پیٹنابندکردیں،کیونکہ پاکستان میں اقلیتوں کوکوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت کے قانون پر اعتراض اور اس طرح کے دیگر معاملات کے ذریعے پاکستان کو سیکولراسٹیٹ بنانے کی سازش کی جارہی ہے جس کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا،مدارس دینیہ اپنافریضہ انجام دیتے رہیں گے،قال اللہ اور قال الرسول اللہ ﷺ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں گی۔مفتی منیب الرحمان نے اپنے خطاب میں کہاکہ دین کے کام کا میدان خالی چھوڑ کرقوم خوش گلوؤں پر فداہوگئی اور دین کا کام کسی اورنے لے لیا،علماء کی بے توقیری اور فنکاروں کی پذیرائی ہورہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مدارس میں زیرتعلیم بچوں کے والدین خوش نصیب ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو دین کا طالبعلم بنایایہ طلباء اپنی عملی زندگی میں جب تک دین کا کام کرتے رہیں گے ان کے والدین کو بھی ثواب ملتارہے گا،دین کی تعلیم سیکھنااور سکھاناپیشہ وروں پر نوٹ لٹانے سے کئی گنازیادہ بہتر عمل ہے۔اجتماع میں مفتی شفاعت رسول نعیمی،مفتی عثمان محمودنعیمی، علامہ عیسیٰ سومرونعیمی،علامہ فدااحمدنعیمی، مفتی گل حسن نعیمی، علامہ غلام محمدنعیمی لوڈو، پیراسماعیل جان سرہندی ودیگر نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…