بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان کا معاملہ،پاکستان، چین اور روس کیا کرنیوالے ہیں؟ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، سرجیکل اسٹرائیک کوئی آسان بات نہیں ہے،سرحد پر کشیدگی مناسب نہیں ،اصل مسئلہ کشمیر کا ہے جس پر بات ہونی چاہیے،داعش کا نیٹ ورک افغانستان میں پھیل رہا ہے،پاکستان، چین، روس ملاقات میں طالبان کو مرکزی دھارے میں لانے پر بات کی گئی ۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی مناسب نہیں ،امید ہے ٹرمپ حکومت مفاہمت پر بات کرے گی ،اصل مسئلہ کشمیر کا ہے جس پر بات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقتدارسنبھالنے کے بعد ٹرمپ حکومت کا بیانیہ مختلف ہوگا،افغانستان میں تشدد میں کمی کے لیے ہم مخلص ہیں ،شام میں داعش کے کمزور پڑنے پر ایشیا میں داخل ہونے کا خطرہ ہے ،داعش کا نیٹ ورک افغانستان میں پھیل رہا ہے ۔مشیر خارجہ نے کہا کہ دنیاسے تعلقات بنانے میں ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہے ، وزیر خارجہ کا نہ ہونا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے بھی وزیر خارجہ نہیں رکھا تھا وہ خود ذمہ اریاں سنبھالتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…