ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اہم ترین ملک پر 20سالوں سے لگی پابندی امریکہ نے ہٹا لی، سعودی عرب نے شکریہ کا فون

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے سوڈان پر بیس سالوں کے دوران عائد پابندیوں کو جزوی طور پر ختم کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکومت نے یہ اقدام سوڈانی حکومت کا دہشت گردی کے خلاف مثبت اقدامات کے اعتراف میں کیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ امریکا نے کون سی پابندیاں ختم کی ہیں۔سوڈان کے خلاف امریکا نے پہلی مرتبہ پابندیاں 1997 میں اور دوسری مرتبہ 2006 میں عائد کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی وزارت خارجہ نے انسداد دہشت گردی پر تعاون کرنے پر سوڈان کا خیر مقدم کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ سوڈان اپنی سرزمیں پر داعش اور دیگر انتہاپسند گروپوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے،ادھرخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر کو ٹیلیفون پر امریکا کی جانب سے سوڈان پرعاید بعض پابندیاں اٹھائے جانے پرمبارک باد پیش کی ۔دوسری جانب سوڈانی صدر نے خادم الحرمین الشریفین اور سعودی حکومت کی طرف سے خرطوم پر عاید امریکی پابندیوں میں کمی کے لیے کی جانے والی مساعی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سوڈانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک پر عاید امریکی پابندیوں میں نرمی میں سعودی عرب کی مساعی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اوباما انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حالیہ چھ ماہ کے دوران سوڈان حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے جواب میں انہوں نے خرطوم پرعاید پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ خرطوم حکومت نے بھی پابندیوں میں نرمی کے امریکی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی سمت میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…