جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

عامر خان نے بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ میں آنے سے انکار کر دیا ،وجہ ایسی بتا دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہر نئی فلم کے ساتھ باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنانے والے عامر خان کو بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ’’فلم فیئرایوارڈ‘‘ میں’’دنگل‘‘ میں ادکاری کے زبردست جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کی کٹیگری میں نامزد کیا ٗ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب ایوارڈ شو میں شرکت سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ٗ فلم ’’دنگل‘‘ پر عوام کی پذیرائی اور پیار میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے مجھے اس کے علاوہ کسی دوسرے ایوارڈ کی ضرورت نہیں ۔
عامر خان نے ’’دنگل‘‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی باکس آفس کی فکر نہیں ہوتی اور دنگل کے حوالے سے بھی میرے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ اس قسم کا ریکارڈ بنا پائے گی۔ عامر خان نے کہا کہ میری خواہش ہوگی کہ دنگل کو کسی اور زبان میں بھی بنا کر ریلیز کیا جائے۔عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ 3 ہفتے گزرنے کے بعد بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہوئی ہے ٗ فلم اب تک صرف بھارت میں 359 کروڑ سے زائد کماچکی ہے ٗ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فلم 187 کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔واضح رہے عامر خان نے 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رنگیلا‘‘ کو فلمی ایوارڈ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ شوز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور تب سے انہوں نے کسی بھارتی ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…