جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

کروڑوں روپے فلم کا معاوضہ وصول کرنے والے بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی نئی فلم کا معاوضہ ایک روپیہ کیوں لیا ؟ وجہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی( آن لائن) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے والے اداکار نواز الدین صدیقی نے نئی فلم ’’حرام خور‘‘ کے لیے صرف ایک روپے معاوضہ وصول کیا۔بالی ووڈ میں نہایت مختصر وقت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی نئی فلم ’’حرام خور‘‘ میں چھوٹے سے گاؤں میں ایک استاد کا کردار ادا کیا ہے جسے اپنی 14 سالہ اسٹوڈنٹ سے پیار ہوجاتا ہے اور پھر فلم کی کہانی دونوں کے درمیان رومانس کے گرد گھومتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ’’گینگ آف واسی پور‘‘ سے اداکاری کا لوہا منوانے والے نوازالدین صدیقی جو ایک فلم کے 5 سے 6 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرتے ہیں، انہوں نے اس فلم کا کوئی معاوضہ نہیں لیا اور ٹوکن کے طور پر صرف ایک روپے وصول کیا۔ ادکار کا کہنا تھا کہ ’’حرام خور‘‘ نہایت ہی کم بجٹ کی فلم ہے لیکن ہمیں اس کی فکر کی ضرورت نہیں کیوں کہ فلم پہلے سے ہی منافع میں ہے اور اس کا اسکرپٹ اچھا ہونے کی وجہ سے عوام بھی اسے دیکھنے ضرور آئیں گے۔دوسری جانب فلم کے شریک پروڈیوسر گنیت مونگا کا کہنا تھا کہ نوازالدین صدیقی کو فلم کا اسکرپٹ اچھا لگا اور بجٹ کی حدود کو سمجھتے ہوئے ان سمیت تمام لوگوں نے فلم میں بغیر کسی معاوضے کے کام کیا تاہم اداکار نے ٹوکن کے طور پر ایک روپے وصول کیا جب کہ نوازالدین کی کی سپورٹ اور محنت سے یہ فلم مکمل ہوسکی۔واضح رہے نوازالدین صدیقی بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں بالی ووڈ کے سلطان اور کنگ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…