اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے لواری ٹاپ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لواری ٹاپ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے ۔ جس کے بعد مسافر اور چھوٹی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ لواری ٹاپ شدید برفباری کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ لواری ٹاپ پر گذشتہ دو سے تین روز سے ہونے والی برفباری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔ ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں ایمبولینسز بھی شامل تھیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ موسم کی خرابی کے باعث فضائی سروس بھی بند رکھی گئی تھی ۔