جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

کاریں تیارکرنے والی کمپنیاں پاکستان میں اپنے مینوفیچرنگ پلانٹس لگانی چاہتی ہے،وفاقی وزیر

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیربرائے صنعت و پیدا وارغلام مرتضی جتوئی نے سینیٹ کوجمعہ کے روزبتایاکہ کاریں تیارکرنے والی مختلف کمپنیاں پاکستان میں اپنے مینوفیچرنگ پلانٹس لگانی چاہتی ہے ۔انہوں نے ایوان کوبتایاکہ ان کمپنیوں میں رینالٹ ،ہنڈا،نسان اورہنڈائی شامل ہیں جبکہ ان کمپنیوں کوپاکستان میں مینوفیچرنگ پلانٹس لگانے کی اجازت کامعاملہ زیرغورہے ۔وفاقی وزیرنے امیدظاہرکی کہ ان کمپنیوں کے پلانٹس پاکستان میں لگنے سے مزید سرمایہ کاری آئے گی اورپاکستانی

افراد ی قوت کےلئے ملازمت کے نئے مواقع پیداہونگے ۔وفاقی وزیرنے اس موقع پرایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں خام مال درآمدکرنےکےلئے خصوصی مراعات دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے یہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کوترجیح دے رہی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ رینالٹ اگلے سال پاکستان میں اپنا پہلاپلانٹ لگائے گی دوسری طرف رینالٹ کے ترجمان نے اس کی تصدیق کردی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ ان کی کمپنی کتنی سرمایہ کاری کرے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…