ممبئی(آن لائن)بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک کانفرنس میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔یہ کانفرنس آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا جائے گی، جہاں کترینہ کیف کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات موجود ہوں گی۔اس کانفرنس میں اسپورٹس، میڈیا اور کلچر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی گئی ہے۔
کترینہ کیف کے نام کا اعلان انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر کیا۔انتظامیہ نے ویب سائٹ پر لکھا ‘کترینہ کیف بولی وڈ کی کامیاب اور سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کی مقبول فلموں میں ‘ایک تھا ٹائیگر’ اور ‘دھوم 3’ شامل ہیں، یہ دونوں ہی اپنے وقت کی سب سے کامیاب بولی وڈ فلمیں ہیں، انھوں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر میں کوکا کولا، ایل جی اور بلیک بیری جیسی برانڈز کے ساتھ کام کیا، کترینہ اپنی والدہ کے خیراتی ادارے کے ساتھ بھی منسلک ہیں، جو ہندوستان میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرتا ہے’۔کترینہ کیف کے علاوہ اس اسٹیج پر امریکی اداکارہ رابن رائٹ، امریکی مصنف ناومی والف، فیشن ڈیزائنر رابرٹو کیویلی اور کئی نامور شخصیات موجود ہوں گی۔
کترینہ کیف کو اچانک برطانیہ مدعو کر لیا گیا ، حیران کن وجہ سامنے آگئی
14
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں