جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت نے اربوں روپے معاف کرکے خیبرپختونخواکے عوام کوخوشخبری سنادی

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وفاقی حکومت نے اربوں روپے معاف کرکے خیبرپختونخواکے عوام کوخوشخبری سنادی .وفاقی حکومت نے پشاورکے 25دیہاتوں کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کے بقایاجات میں85فیصد رقوم کی معافی اورادائیگی پر غورکرنے کافیصلہ کیا ہے۔یہ بات وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے جے یوآئی کے مرکزی رہنماء اورسابق سنیٹرحاجی غلام علی سے اسلام آباد میں غیر رسمی ملاقات کے دوران کی۔

پشاور کے 25 دیہات ورسک روڈ سمیت تہکال پلوسی اور ریگی میںصافین بجلی کے ذمے اربوں روپے کے بقایاجات میں 85 فیصد معافی اور 15 فیصدبقایا جمع کر نے کے نو ٹیفیکیشن کو ایک سال کی مزید توسیع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے یقین دلایا کہ اہلیان پشاورکے دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے گا لیکن بجلی بلوں کو بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا اور بجلی چوری کا خاتمہ کے لئے سب کو ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔سینیٹر حاجی غلام علی نے وفاقی وزیر خواجہ اصف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے منتخب بلدیاتی اراکین کی وساطت سے اس کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کو ششیں کی جائیگی اوروفاقی حکومت کی جانب سے زیر غور پیکیج سے صوبائی حکومت کو فائدہ اٹھاناچاہیے۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…