نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کا دبائو کام دکھا گیا، بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف بطور وزیراعلیٰ گجرات 2 صنعتی گروپس سے 4 ارب روپے سیاسی رشوت لینے کا کیس خارج کر دیا۔ واضح رہے کہ معروف بھارتی وکیل پرشانت ہوش نے نریندر مودی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں انکشاف کیا تھا کہ مودی نے 2013 اور 2014 کے شروع میں جب وہ وزیراعلیٰ گجرات تھے بی جے پی کیلئے چندے کے نام پر 4 ارب روپے مختلف اوقات میں وصول کئے۔ عدالت اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے تاہم جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بنچ نے گزشتہ روز کیس خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے درخواست گزار نے اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے جو ثبوت دیئے وہ ناکافی ہیں اس لئے اس مقدمے کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔