واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کی تعداد دنیابھرمیں ایک ارب سے زائد ہے جبکہ اس کے صارفین کوکویہ سہولت مفت حاصل ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اب اپنی سروس کےلئے نیاورژن متعارف کراکررہی ہے جس کے لئے صارفین کوادائیگی بھی کرناپڑے گی ۔واٹس ایپ کی اس تبدیلی کے اینڈرائیڈاورونڈوزفون کے بیٹاورژنزمیں سروس تبدیل ہونے کےکئی اشارے ملے ہیں ۔واٹس ایپ اب کاروباری افراد کےلئے بھی ایک پلیٹ فارم کومتعارف کرانے کے نزدیک پہنچ چکی ہے ۔
واٹس ایپ کی یہ نئی سروس سکائپ کی طرح کام کرے گی جس سے کاروباری اورمالیاتی اداروں کواپناڈیٹابیس میں اضافہ کرنے میں بڑی مددملے گی ۔ابھی تک اس نئی دفتری سروس کے خدوخال سامنے نہیں لائے گئے ہیں کہ اس کے نئے فیچرزکیاہونگے ۔واضح رہے کہ واٹس ایپ شروع میں اپنے صارفین سے چارجزوصول کرتی تھی لیکن 2016میں ختم کردیاگیاتھاتاہم اب ایک بارپھرصارفین کوادائیگی کرناپڑے گی۔