ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہواوے میٹ9نے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں تاریخ رقم کردی، ایک ساتھ کتنے ایوارڈ جیت لیے؟

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)موبائل ٹیکنالوجی میں عالمی سرکردہ کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فون میٹ9نے کنزیومر الیکٹرانکس شو2017میں پاور،کارکردگی،ڈیزائن اور ڈیول لینس کیمرے کی خاصیت کی بدولت 8ایوارڈز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔کنزیومر الیکٹرانکس شو 2017میں معروف عالمی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے ہواوے میٹ9کو بہترین ڈسپلے،پروسیسر،چارجنگ صلاحیت،ڈیول لینس کیمرے کی بدولت شو کی بہترین پراڈکٹ قرار دیا،انیڈرائیڈ پولیس کی جانب سے میٹ9کو Amazon Alexa, کے باعث شو کا بہترین اسمارٹ فون قرار دیا،BGR نے میٹ9کو کارکردگی،بیٹری، Amazon Alexaسے انضمام اور چپ چک کے باعث شو کا ونر ٹھہرایا
میٹ 9کو امریکا میں Amazon Alexa,کے اشتراک سے متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فونز میں بہترین چوائس قرار دیا گیا،ٹاک اینڈرائیڈ نے شاندار ڈیول کیمرے اور طاقتور Kirin 960 چپ کے باعث میٹ9کو شو کی بیسٹ پراڈکٹ قرار دیا،ٹیک ایڈوائزر/پی سی ایڈوائزر نے Amazon Alexa, کے ساتھ انضمام پر میٹ 9کو کنزیومر شو کے TOP PICKSمیں شامل کیا،Techno Buffaloنے میٹ 9کو اس کے پروسیسر،اسمارٹ ایپ مینجمنٹ،بیٹری اور خوبصورت ڈسپلے کے باعث بیسٹ آف شو قرار دیاجبکہ TechAerisنے میٹ 9کو طاقتور Kirin 960چپسٹ،سپرچارج ٹیکنالوجی Leica ڈیول لینس کیمرہ اور Amazon Alexa کے ساتھ انضمام پر بیسٹ آف کنزیو الیکٹرانکس شو2017قرار دیا۔ہواوے کنزیو مر بزنس گروپ ہواوے کے تین کاروباری یونٹس میں سے ایک ہے جس کے دائرہ کار میں اسمارٹ فونز،پی سی ، ٹیبلٹ ،ویئر ایبل اور کلاؤڈ سروسز وغیرہ آتے ہیں ،ہواوے گلوبل نیٹ ورک کو ٹیلی کام انڈسٹری میں مہارت کا 20سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے اور ہواوے دنیا بھر میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں سرفہرست ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…