جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیاسی جماعتیں متحد ہوئیں تودنیا کی کوئی طاقت ترقی سے نہیں روک سکتی, نوازشریف

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ، ملک کو مشکلات سے نکلنے اور ترقی کا واحد راستہ اتحاد ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے ،کراچی لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کروں گا،2017 ءتک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ،ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے،ملتان میں نئے ائیر پورٹ سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ملتان میں29 ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ،ملتان شہر میں انٹر سٹی رنگ روڈ تعمیر کیا جائیگا اور اس کے لئے وفاقی حکومت فنڈز مہیا کرے گی۔پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان میں نئے ائیر پورٹ کا افتتاح کر نے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان آ کر بہت خوش ہوں ،ملتان اولیائے کرام کا شہر ہے ،آج کی تقریب میں یوسف رضا گیلانی شرکت باعث فخر ہے ،یوسف رضا گیلانی نے اس نئے ائیر پورٹ کی بنیاد رکھی تھی اور ہم نے اس منصوبے کو مکمل کر کے افتتاح کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ہو نا چاہیے ایک حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھے اور دوسری آنے والی حکومتیں مکمل کر کے افتتاح کریںاگر ایسا جاری رہے تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،اس سے معیشت مضبوط ہوگی اور خطے میں استحکام بھی آئے گا،وزیر اعظم نے کہا کہ ملتان کے لوگ محبت،خلوص سے مالا مال ہیں،ملتان کی سوغاتیں آم اور حلوہ بہت مشہور ہیں ،نئے ائیر پورٹ کی تعمیر سے ملتان والوں اب لاہور اور کراچی نہیں جانا پڑے گا ،تارکین وطن کو اپنے گھر میں ہی ائیر پورٹ کی سہولت مل گئی ہے جو ان کا حق ہے ۔تارکین وطن کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے ،تارکین وطن آم ،حلوے کی سوغاتوں کی خوشبوئیںبیرون ملک لیکر جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے ملتان مرکزی حیثیت رکھتا ہے ،ملتان کا نیا ائیر پورٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ رکھتا ہے ،نئے ائیر پورٹ سے خطے کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اس سے عالمی برآمدات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگاجس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج وقت متحد ہوکر چلنے کا ہے۔قومی ایکشن پلان پر سیاسی و عسکری قیادت متفق ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے ،مشکلات سے نکلنے اور ترقی کا واحد راستہ اتحاد ہے ،دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد قابل فخر ہے ،ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کے لئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 ءتک دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی جس سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو بجلی سستی فراہم کی جائے اس حوالے سے ہم نے کوئلے ،ایل این جی اور ہائیڈرو پاور منصوبے شروع کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی اور لاہور موٹروے کیلئے زمین کی خریداری کیلئے55 ارب روپے ادا کر دیئے ہیں ،جلد حیدر آباد اور سکھر جاﺅں گا اور نئے موٹروے کا افتتاح کروں گا،انہوں نے کہا کہ اس نئے موٹروے سے سکھر اور ملتان کو آپس میں ملایا جائیگا جس سے نہ صرف ملتان بلکہ ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،ہماری کوشش ہے کہ 2017 ءکراچی لاہور موٹروے کو مکمل کیا جائے ،وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی لاہور موٹروے کی تعمیر سے مسافر جہاز کی بجائے موٹروے پر سفر کرنا پسند کریں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد موٹروے پر تیزی سے کام جاری ہے جو جلد مکمل کیا جائیگا جبکہ ملتان کو سکھر سے ملانے کے لئے موٹروے بنائیں گے جس کے لئے 242 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ملک میں انفراسٹرکچر اور کمیونیکشنز پر بہت توجہ دی ہے اور اب بھی اسی پالیسی پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے ائیر پورٹ ملتان کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا،ملتان میں میگاپراجیکٹ بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ،ملتان میں29 ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ،شہباز شریف ہسپتال کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال برن یونٹ کا مکمل ہوگیا، وزیر اعظم نے ملتان کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر میں انٹر سٹی رنگ روڈ تعمیر کیا جائیگا اور اس کے لئے وفاقی حکومت فنڈز مہیا کرے گی اور پنجاب حکومت اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف ملتان میںترقیاتی کاموں پر ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور پنجاب حکومت ملتان میں صرف سڑکوں کی تعمیر کیلئے31 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے جس سے ملتان شہر کو دوسرے شہروں کے ساتھ ملایا جائیگا،اور سفری سہولیات کو آسان بنایا جائیگا جبکہ ملتان میں چلڈرن ہسپتال بھی آخر ی مراحل میں ہے جس پر 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی ،جس سے ملتان والوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آئیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…